جہلم: تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد فیاض چوہان کو رہا کیا گیا، فیاض چوہان کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے فیاض الحسن چوہان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
بعد ازاں پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج اعلان کر رہا ہوں کہ پی ٹی آئی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن سیاست نہیں چھوڑ رہا ہوں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس نے 15 مئی کو فیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سے گرفتار کیا تھا۔