راولپنڈی ڈویژن میں ضلع جہلم شرح خواندگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام نجی میرج ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، سی ای او ایجوکیشن کوثر سلیم، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل احمد، ڈی او لٹریسی، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شرح خواندگی کے اضافہ میں نان فارمل سکولز کا اہم کردار ہے۔ فروغ تعلیم کے لئے محکمہ تعلیم اورنان فارمل سکولز کی معاونت سے اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ ضلع جہلم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں ضلع جہلم شرح خواندگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، ہمیں اپنے بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرنے کا عہد کرنا ہو گا تا کہ وطن عزیز سے جہالت کا خاتمہ ہو سکے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر نان فارمل سکولز نے کہا کہ بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں ، یونیفام فراہم کی جاتی ہیں۔ ضلع کی شرح خواندگی میں اضافے کیلئے نان فارمل سکولز کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

سی ای او ایجوکیشن کوثر سلیم نے کہا کہ فروغ تعلیم اور خواندگی میں اضافے کیلئے محکمہ لٹریسی کے ساتھ معاونت جاری رہے گی۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ دور افتادہ دیہی علاقوں میں فروغ تعلیم کیلئے غیر رسمی سکولوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ تعلیم کے حصول سے ہی اپنے اندر کی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔

فلاحی تنظیم کے رہنماء معروف قانون دان چوہدری فرحت کمال ضیاء نے کہا کہ اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے مخیرحضرات سے مطالبہ کیا کہ نان فارمل سکولز میں زیر تعلیم بچوں کی کفالت کے لیے صاحب حیثیت افراد کو آگے بڑھنا ہو گا، شہر میں بے شمار ایسے افراد موجود ہے جو ایک بچے کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں، ہمارے اس عمل سے ہزاروں غریب مسکین ،یتیم بچے علم کی روشنی حاصل کر سکتے ہیں اور ہماری آخرت کا سامان بن سکتے ہیں۔

چوہدری فرحت کمال ضیاء نے کہا کہ حقوق اللہ، بندے اور اللہ کے درمیان معاملات ہیں جبکہ حقوق العباد کے بارے سخت بازپرس ہوگئی اس لیے ہمیں اپنی زندگی میں اپنی آخرت کا سامان جمع کرنا ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.