بجلی بلوں میں ٹیکسز کی مد میں ہوشربا اضافہ، بل دیکھ کر صارفین کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے

0

جہلم: بجلی بلوں میں ٹیکسز کی مد میں ہوشربا اضافہ، بجلی کے بل دیکھ کر غریب صارفین کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ اصل بل سے زائد ٹیکسز کی رقم دیکھ کر صارفین کی وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی۔

صارفین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ہوشربا مہنگائی کیوجہ سے گھریلو اخراجات پورے نہیں ہور ہے اب تو غریب کے لئے بچوں کو پالنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھنٹوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود بلوں میں ہزاروں روپے ٹیکسز کی مد میں ڈال کر حکومت نے غریب مکاؤ مہم پر عملدرآمد شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے غریب سفید پوش طبقہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔

غریب صارفین نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکسزختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.