دینہ: ایم پی اے راجہ یاور کمال اور نائب صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب چوہدری زاہد اختر نے منگلا روڈ (نیو جھنگ تا نکودر) سیکشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
منگلا روڈ سنگ بنیاد کے سلسلہ میں راجہ سعود الطاف نے نکودر کے مقام پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں ایم پی اے راجہ یاور کمال اور چوہدری زاہد اختر نے شرکت کی۔
اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شریک ہو کر اس سنگ بنیاد کی تقریب کو جلسے میں تبدیل کر دیا جو ایم پی اے راجہ یاور کمال پر ان کے حلقے کے لوگوں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔