دینہ میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا

0

دینہ میں ڈکیتی کی ایک اور دلیرانہ واردات، 2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے 2 عدد قیمتی موبائل فون، 50 ہزار نقدی، وائٹ گولڈ بریسلٹ، سونے کی چین اور قیمتی گھڑی لوٹ کر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو گیا،گزشتہ رات ساڑھے 8بجے تھانہ دینہ کے عقب میں سید حسین کے رہائشی شاہین اختر کے صاحبزادے شاہ زیب علی شاہین جو کہ موٹرسائیکل پر اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ 2 مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا۔

ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کے پاؤں کے قریب فائر کرتے ہوئے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے یرغمال بنا لیا جس سے 2 عدد قیمتی موبائل فون، 50 ہزار نقدی، وائٹ گولڈ بریسلٹ، سونے کی چین، قیمتی گھڑی چھین لی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ڈی پی او جہلم اور اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.