دینہ: ساجد فاروق نے کہا کہ تاجر برادری اپنے انکم ٹیکس کے گوشوارے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے 30 ستمبر تک جمع کروا دیں۔
چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس جہلم ساجد فاروق نے انجمن تاجران دینہ سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس نے کہا کہ 30 ستمبر انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کی حتمی تاریخ ہے جس میں ہرگز توسیع نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ تاجر برادری قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے انکم ٹیکس کے گوشوارے بروقت جمع کروا کر ذمہ دار اور مفید شہری ہونے کا عملی ثبوت دیں۔
اس موقع پر انکم ٹیکس انسپکٹر اور ماتحت عملہ بھی اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس کے ہمراہ تھا۔