جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن، 7 ملزمان منشیات اور سامان آتش بازی سمیت گرفتار

0

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن، 7 ملزمان منشیات اور سامان آتش بازی سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت والے ملزمان نقی عباس اور لیاقت کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 65 چھوٹی ڈبیاں پٹاخے، 58 عدد چائنہ ماچس، 20 پھل جھڑیاں اور 40 شرنائیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم امیر کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 100 ڈبیاں ماچس پٹاخہ، 10 ڈبیاں پھل جھڑیاں اور 1 درجن شرنائیاں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2 منشیات فروش ملزمان بخت یار اور شیراز کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 265 گرام ہیروئن برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم نقیب کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 40 پتنگیں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم شہادت کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 30 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا،پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.