ہر دور میں مزدوروں کے مفاد ات کیلئے مخلصانہ کردار ادا کیا اور کرتا رہوں گا۔ چوہدری نذر حسین گوندل

0

پنڈدادنخان: چوہدری نذر حسین گوندل نے کہا کہ ہر دور میں تحصیل بھر کے مزدوروں کے مفاد ات کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا اور کرتا رہوں گا۔ NCسیمنٹ فیکٹری کے ورکروں کا معاملہ ہو یا سالٹ مائننز کے 129ورکروں کے مقدمات کا مسئلہ ہو یا پھر مائنز کی بحالی کا مسئلہ ہو ہر قدم پر مزدروں کے ساتھ کھڑا ہوا ہوں۔ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے عدالت میں تحریری معاہدہ،غریب وال کے 259برطرف وکرورں کی بحالی کے لیے میری خدمات ہیں۔

سابق MPAچوہدری نذر حسین گوندل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امیدوار برائے حلقہ PP27نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈپنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1992میں ڈنڈوت سیمنٹ کا عدالت میں تحریری معاہدہ جوکہ میں نے خود تحریر کیاجوکہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹر ی کی بنیاد بنا اور غریب وال کے 259برطرف ورکروں کی بحالی کے لیے ورکروں کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 2002میں جب میں MPAمنتخب ہوا تو مقامی انڈسٹری کے بڑے بڑے یونٹ میں مزدور شدید مشکلات کا شکار تھے سالٹ مائن کے ورکروں پر بھی مقدمات درج کئے گئے جن کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی NCسیمنٹ کمپنی ے سینکڑوں ورکروں کے واجبات جوکہ تقریباً 12کروڑروپے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حاجی شہباز ،چوہدری فرخ الطاف اور نجی کاری کمیشن کے اُس کے چیئر مین حفیظ شیخ کی معاونت سے دلوائے گئے PPPکو جوائن کرنے کے امیر حمزہ کرمانی کے ہمراہ ڈنڈوت سیمنٹ ورکریونین کے نمائندوں کی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ،سابق گورنر مخدوم احمد محمود اور MNAعبدالقادر مندو خیل سے ورکر یونین کی ملاقات کروائی کسی بھی مسئلہ کے حل کے لیے ٹیبل ٹاک اورقیادت کا مخلص ہونا ضروری ہے میں اور میری جماعت کی اعلیٰ قیادت کل بھی مزدور کے ساتھ اور آج بھی مزدروں کے ساتھ ہے، ہر فورم پر ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدروں کے حقوق کی آواز اٹھاؤں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.