جہلم: بلدیاتی نظام نہ ہونے سے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر رہ گئے، جب تک بلدیاتی انتخابات کروا کے اقتدار نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے علاقوں کی ترقی ممکن نہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں بلدیاتی نظام سے ہی ہمیشہ ترقی ہوئی۔ جب اقتدار گلی محلے میں منتقل ہوتا ہے تب ہی عام آدمی کو ریلیف ملتا ہے لیکن ہمیشہ سے ہی ان پسماندہ علاقوں کے غریب عوام کی بدقسمتی رہی ہے کہ ہر آنے والی حکومت کا پہلا ٹارگٹ ہی بلدیاتی نمائندے ہوتے ہیں اور بلدیاتی سسٹم کو بغیر کسی وجہ کے لپیٹ لے لیا جاتا ہے جس سے دیہی علاقوں کے لوگوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ فوری بلدیاتی الیکشن کروا کے اقتدار نچلی سطح پرمنتقل کرے تاکہ پسماندہ علاقوں کے بنیادی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو سکیں۔