زلزلے کی تباہ کاریوں کے مناظر نے دل دہلا دیئے۔ سید خلیل حسین کاظمی

0

جہلم: شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ زلزلے کی تباہ کاریوں کے مناظر نے دل دہلا دیئے ، ترکیہ اور شام کے عوام سے دلی ہمدردی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ تعالی آزمائش کی اس گھڑی میں ترکی اور شام کی عوام کو صبر عطا فرمائے۔

انہوں نے مدرسہ تعلیم السلام شمالی محلہ جہلم میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ شام اور ترکیہ کا درد محسوس کرتے ہیں ،متاثرین کی بحالی کے لیے امت مسلمہ کو چاہیے کہ اپنے ملکی خزانوں کے منہ کھول دیں اور آزمائش و مشکل کی اس گھڑی میں اسلامی دنیا ترکیہ اور شام کو تنہا نہ چھوڑے۔

انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر ترکیہ اور شام میں امدادی سامان پہنچانا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی متاثرین کو اپنی رحمت کا سہارا عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحت والی زندگیاں عطاء فرمائے۔ آمین

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.