جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری،ایس ایچ او صدر معہ ٹیم کی اہم کارروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث 3ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر بدر منیر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت شکیل، توحید اور شایان کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا،برریمانڈ ملزمان سے مزید برآمدگی متوقع ہے۔ڈی ایس پی صدر عبدالجبار نے ایس ایچ او صدر معہ ٹیم کو شاباش دی۔