جہلم میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو سلنڈرز مہنگے ہونے سے صارفین پریشان

0

جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو سلنڈرز مہنگے ہونے سے صارفین پریشان، صارفین کھانا ہوٹلوں سے خریدنے پر مجبور، صارفین کا گھریلو بجٹ شدید متاثر ہونے لگا، شہریوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی نادرن گیس کی جانب سے گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہری علاقوں میں کئی کئی گھنٹے گیس بند کردی جاتی ہے جبکہ بعض علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، جس کیوجہ سے گھریلو خواتین کو امور خانہ داری انجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ صبح ناشتے کے اوقات سے لیکر رات کے کھانے تک ہوٹلوں اور تندوروں پر کھڑے رہتے ہیں جس سے گھریلو بجٹ بھی متاثر ہو رہا ہے۔ رہی سہی کسر ایل پی جی سلنڈر زمافیا نے پوری کر دی ہے، حکومت کی جانب سے ایل پی جی گیس کے نرخوں میں کئی گنا کمی کی گئی ہے جبکہ گیس سلنڈرز فروخت کرنے والوں نے گیس سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافہ کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے۔

صارفین نے وفاقی وزیر پٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کا نوٹس لیں اور گیس کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ایل پی جی سلنڈرز فروخت کرنے والوں کو مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.