جہلم میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع نہ ہو سکا

0

جہلم میں انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع نہ ہو سکا، شہر کی سڑکوں پر تجاوزات مافیا کا راج، شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب بھر میں سرکاری جہگوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور اندرون شہر اور سڑکوں، بازاروں میں قائم تجاوزات کے خاتمے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں لیکن جہلم میں انتظامیہ نے فی الحال تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے کسی قسم کی کارروائیاں شروع نہیں گئیں۔

اندرون شہر، بازاروں اور چوک چوراہوں میں تجاوزات مافیا نے لوڈر رکشے اور ریڑھیاں کھڑی کر کے پیدل چلنے والوں کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے، میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ نے بازاروں کے داخلی و خارجی راستوں پر بیرئیر نصب کر رکھے ہیں اس طرح صبح 9 بجے بیرئیر بند کر دیئے جاتے ہیں جبکہ لوڈر رکشے اور ریڑھی بان صبح 9 بجے سے قبل بازاروں داخل ہو کر تجاوزات قائم کر لیتے ہیں۔

بیشتر دوکانداروں نے اپنی دوکانوں کے باہر ریڑھی بانوں کو کھڑا کر کے روزانہ کی بنیاد پر بھاری کرایہ وصول کر رہے ہیں جبکہ بعض دوکانداروں نے اپنی دوکانیں سڑکوں پر سجا رکھی ہے، اس طرح خریداری کے لیے آنے والی خواتین، بچوں اور بزرگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم شہر میں سرکاری جگہیوں پر قائم تعمیرات اور شہر کے بازاروں سڑکوں چوک چوراہوں میں قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.