نادرا آفس پنڈدادنخان میں جگہ کم، بزرگ خواتین سمیت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

0

پنڈدادنخان: نادرا آفس پنڈدادنخان کم جگہ ہونے کے باعث بزرگ خواتین سمیت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، مین روڈ جہلم پر واقع نادرا آفس جہلم کی دوسری بڑی تحصیل کے عوام لیے مشکلات کاسبب بننے لگا، چھوٹی بلڈنگ کے باعث دفتر کے باہر لمبی قطاریں معمول بن گیا، موسم گرما کی آمد سے پہلے نادرا آفس کے لیے بڑی بلڈنگ ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی دوسری بڑی تحصیل پنڈدادنخان کے لاکھوں عوام کے لیے بنایا گیا اکلوتا نادرا آفس چھوٹی بلڈنگ ہونے کے باعث عوام اور عملہ کے لیے مشکلات کا سبب بننے لگا ،پنڈدادنخان جہلم روڈ پر عوام کے رش کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات ہوتی ہیں کیوں کہ نادرا دفتر بالکل روڈ کے ساتھ ہے جس کے باعث تحصیل بھر سے آئے عوام کا رش لگا رہتا ہے۔

چھوٹی بلڈنگ ہونے کے باعث نہ تو کوئی بیٹھنے کے مواثر اقدامات ہیں اور نہ ہی پارکنگ کے لیے کوئی جگہ ہے جس کے باعث نادرا آفس آنے والے عوام اپنے موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں سڑک پر کھڑی رکھتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں اور حادثات کا خدشہ رہتا ہے جبکہ دوردراز سے آئے بزرگوں اور خواتین کے بیٹھنے اور انتظار کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں ہیں۔

نادرا آفس کی بلڈنگ چھوٹی ہونے کی وجہ سے دفتر کے اندر کم لوگ ہی جا سکتے ہیں بلڈنگ چھوٹی ہونے کے باعث نادرا آفس کے عملہ کو بھی کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ دفتر کے اندر بھی اتنی جگہ موجود نہیں کے باہر سڑک تک لمبی لائن کو کم کیا جاسکے نادرا کو بڑی بلڈنگ دینے کا وعدہ کا گیا تھا لیکن تاحال مسلہ حل نہ ہوسکا، گرمیوں کی آمد آمد ہے اگر صورتحال اسی طرح رہی تو عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عوامی سماجی حلقوں نے چیئرمین نادرا سمیت اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ تحصیل بھر کے عوام کے لیے بنا ئے گئے نادرا آفس کو بڑی بلڈنگ میں منتقل کیا جائے جہاں پارکنگ اور انتظار گاہ کے موثر اقدامات ہوں تاکہ نادرا عملہ کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے آسانی ہو اور علاقہ تھل یا جالپ میں بھی نادرا آفس کی ا یک شاخ ہونی چاہیے تاکہ پنڈدادنخان آفس میں رش کم ہوتاکہ دوردراز سے آنے والے لوگوں کو لمبا سفر کرکے پنڈدادنخان شہر نہ آنا پڑے اور زیادہ رش کے باعث بار بار نادرا دفتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.