جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کاروباری افراد کو اعتماد میں لینے پر ردِعمل سامنے آ گیا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کاروباری افراد کو اعتماد میں لینے کا درست فیصلہ کیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور اور کراچی کے بڑے بزنس مینوں کو اعتماد میں لینے کا درست فیصلہ کیا۔ اس وقت آرمی چیف کی بات کو ہی اہمیت حاصل ہے اور وہی کاروبار کا اعتماد بحال کر سکتے ہیں۔
آرمی چیف نے لاہور اور کراچی کے بڑے بزنس مین کو اعتماد میں لینے کا درست فیصلہ کیا، اس وقت آرمی چیف ہی کی بات کو اہمیت حاصل ہے اور وہی بزنس کا اعتماد بحال کر سکتے ہیں ، امید ہے ان کی گفتگو سے کاروباری اعتماد بحال ہو گا اور استحکام پیدا ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 4, 2023
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امید ہے ان کی گفتگو سے اعتماد بحال ہو گا اور کاروبار میں استحکام پیدا ہو گا۔
قبل ازیں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئین کہیں پیچھے ہی رہ گیا ہے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قانون کے مطابق پنجاب میں نہ تو نئی حلقہ بندیاں ہو سکتی ہیں اور نہ ہی انتخابات میں نئے کاغذات نامزدگی جمع ہو سکتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قانونی طور پر الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل پنجاب کی حد تک روکنا پڑے گا۔