جہلم: سی ای او ایجوکیشن جہلم کوثر سلیم کو اعلی کارکردگی پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
استحکام پاکستان فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جہلم سے کوثر سلیم چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم کو خصوصی طور پر مدعوکیا گیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں سی ای او ایجوکیشن کوثر سلیم کو گولڈ میڈل دیا گیا۔
اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ان لوگوں نے میری حوصلہ افزائی کی لیکن میں اپنے پاکستان اور وطن عزیز کے بچوں کی خدمت بغیر کسی لالچ کے کر رہی ہوں اور آئندہ بھی اسی طرح کرتی رہوں گی۔
جہلم کی شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی اور صحافتی تنظیموں کے عمائدین نے سی ای او ایجوکیشن کو قائداعظم گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔