جہلم: ایس ایچ او سول لائنز عثمان تصدق اور ٹیم کا علاقہ میں بڑا سرچ آپریشن، 3 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان، 2 منشیات فروش ملزمان، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ملزم سمیت سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان شاہزیب، شہباز اور علی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 3 پسٹلز 30 بور معہ روندز برآمد کیے۔ دو منشیات فروش ملزمان اشتیاق اور مشرف سے 1360 گرام اور 1320 گرام چرس برآمدکی۔
بغیر کرایہ داری اندراج اور غیر قانونی طور پر مقیم ملزم احتشام گرفتارکر لیا جبکہ موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم آصف کر گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے، قانون شکنی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دی۔