فواد چوہدری کے قریبی ساتھی چوہدری نوشیروان خان نے مطلوب مہدی کی حمایت کر دی

0

پنڈدادنخان: مسلم لیگ ن تحصیل پنڈدادنخان میں بڑی سیاسی وکٹ گرانے میں کامیاب، علاقہ تھل کی سیاست میں بڑا کڑاک، للِہ ٹاؤن سے معروف سماجی سیاسی شخصیت چوہدری نوشیروان خان مسوال نے سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس سلسلہ میں باقاعدہ پروگرام للِہ ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی خان اپنے ساتھیوں کے ساتھ شریک ہوئے، اس سلسلہ میں کندوال سے معروف سماجی شخصیت ملک غفور ریحان نے اہم کردار ادا کیا۔

للِہ ٹاؤن سمیت علاقہ تھل میں چوہدری نوشیروان مسوال اہم سیاسی مقام رکھتے ہیں جو سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آنے والے چند دنوں میں مزید اہم سیاسی کڑاک متوقع ہیں جس سے تحصیل پنڈدادنخان علاقہ تھل میں سیاسی صورتحال تبدیل ہو جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.