پنڈدادنخان میں نامعلوم افراد نے چرواہے کو گولیاں مار دیں

0

پنڈدادنخان: غریب وال فیکٹری موڑ پولٹری فارم کے قریب ایک شخص کو نامعلوم افراد گولیاں مار کر موقع سے فرار ہو گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ شخص فیکٹری موڑ کے قریب جانور چرا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار نقاب پوش افراد نے رائفل سے فائر کر کے مذکورہ شخص کو زخمی کر دیا اور موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔

ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔
پنڈدادنخان میں نامعلوم افراد نے چرواہے کو گولیاں مار دیں
زخمی شخص کا نام ادریس ہے اور اس کا تعلق باغاں والا پنڈدادنخان سے ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.