جہلم: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آج تک ایک بھی الیکشن دھاندلی کے بغیر نہیں جیتی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو فیصلے کا حق ملے گا تو وہ فیصلہ کریں گے، اگر فیصلہ عوام نے کیا تو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی لندن اور دبئی میں ہی پارٹی پارٹی کھیلیں گے۔
پاکستان کے عوام کو فیصلے کا حق ملے گا تو وہ فیصلہ کریں گے، اگر فیصلہ عوام نے کیا تو نون لیگ اور پیپلزپارٹی لندن اور دبئ ہی پارٹی پارٹی کھیکیں گے، نون لیگ آج تک ایک بھی الیکشن دھاندلی کے بغیر نہیں جیتی یہ وہ واحد جماعت ہے جس کیلئے منظم دھاندلی پر سپریم کورٹ کا حکم نامہ موجود ہے https://t.co/779hs3Kb7U
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 3, 2023
فواد چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن آج تک ایک بھی الیکشن دھاندلی کے بغیر نہیں جیتی،یہ وہ واحد جماعت ہے جس کی منظم دھاندلی پر سپریم کورٹ کا حکم نامہ موجود ہے۔