جہلم پولیس کے افسران و جوانوں کے اسپیشل بچوں کے ساتھ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈی پی او آفس جہلم میں ملاقات کی۔
ڈی پی او جہلم نے پولیس افسران کے اسپیشل بچوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او جہلم نے معزز مہمانوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس افسران کے اسپیشل بچے ہمارے بچے ہیں، ان بچوں کے بہتر مستقبل کو روشن و تابناک بنانے کی میں پوری کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اسپیشل بچوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، میرے دفتر کے دروازے ہر وقت آپ کے لیے کھلے ہیں۔