پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ جلالپور شریف کی نئی بلڈنگ کا وزٹ اور ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوپنڈدادنخان دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔
ڈی پی او جہلم نے زیر تعمیر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی، نئی بلڈنگ کی تعمیر سے پولیس افسران کو رہائش کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔
ڈی پی او جہلم نے چائینز سیکورٹی چیک کی اور فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔میٹنگ میں زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کی اور عدم گرفتار ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔