دینہ میں مرغی کا گوشت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 605 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت جاری شہری گوشت کا ریٹ سن کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے، انتظامیہ بے بس دیکھائی دیتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں، مرغی کا گوشت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 605 روپے فی کلو کا سرکاری ریٹ آنے سے شہری کانوں کو ہاتھ لگانے لگے۔
غریب عوام مرغی کا گوشت خریدے بغیر ہی گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں جبکہ دوکاندار وں اور عوام میں مرغی کی قیمتوں میں بحث و تکرار معمول بن گئی اس سلسلے میں انتظامیہ مکمل طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت کے ریٹ کو کنٹرول کیا جائے اور منافع خوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری مرغی کا گوشت آسانی سے خرید سکیں۔