بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز، جہلم کی عوام کا شدید احتجاج

0

جہلم میں بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافہ پرسماجی رہنماؤں، تاجرتنظیموں، وکلاء اور صحافیوں نے میجر اکرم شہید پارک کے باہر شدید احتجاج کیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

احتجاج میں ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے صدر شیخ اکرام الحق ایڈووکیٹ، سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ عارف کریم، انجمن تاجران جہلم کے صدر حاجی ملک اقبال اعوان، جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک خاور شہزاد، جماعت اسلامی جہلم کے صدر ڈاکٹر قاسم محمود انجمن شہریان جہلم، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اور حکومت وقت سے ظالمانہ بجلی کے بلوں پر لگے ٹیکس کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر عوام پر ظلم بند نہ کیا گیا تو دو ستمبر کو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

مقررین نے کہا کہ ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے، غریبوں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے، مہنگائی نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے، بجلی کے بل دیکھ کر لوگوں کی سانسیں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ بلوں پر اضافی ٹیکس ختم کئے جائیں، 2 ستمبر کو پہیہ جام ہڑ تال کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.