سوہاوہ: ایس ایچ او احسان شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سوہاوہ میں امن و امان سمیت جرائم پر قابو پانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا۔
نوتعینات ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ احسان شاہ نے سینئر صحافی احسن وحید سے ایک غیر رسمی ملاقات میں بتایا کہ سوہاوہ میں بطور ایس ایچ او تعیناتی پر شہریوں کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ میری اولین ترجیح ہو گی، گشت سمیت ہیومن سورس نیٹ ورک کو مضبوط کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن قبل سوہاوہ تھانے کا چارج لیا ہے۔ تاجروں اور سول سوسائٹی سے ملاقات کر کے سوہاوہ میں ٹھیکری پہرے سمیت ہیومن سورس کو بہتر بنایا جائے گا۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جلد بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے اور شہریوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ احسان شاہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھنی چاہیے جبکہ کرایہ داروں کا فوری اندراج پولیس تھانہ سوہاوہ میں کروانا ضروری ہے محافظ سکواڈ کے ذریعے گشت کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی پی او جہلم کی ہدایات اور ڈی ایس پی سوہاوہ کی زیر نگرانی پولیس تھانہ سوہاوہ میں کسی کو بھی سفارش کی ضرورت نہیں، میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں، کسی کو تھانہ سوہاوہ میں میرٹ کے لیے سفارش کی ضرورت نہیں پڑے گی۔