سوہاوہ: ا لقادر یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کرنے پر فواد چوہدری کے بھائی سمیت 14 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کرنے پر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری سمیت 14 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں پی ٹی آئی کی چار خواتین ورکر اور 7 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ دفعہ 341 ت پ 188ت پ کے تحت درج کیا گیا۔ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، فراز چوہدری نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر القادر یونیورسٹی کے سامنے جی ٹی روڈ بلاک کی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔