جہلم: موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی لاروا کی پیدائش میں اضافہ ممکن ہے، اگر اس وقت احتیاط نہ کی گئی تو آئندہ چند روز میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم نے موضع سعیلہ میں ڈینگی آگاہی مہم کے دوران محکمہ صحت کے عملہ اور اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے ضروری اقدامات کو عملی شکل دے کر شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنائیں۔
انہوں نے علاقے میں ڈینگی آگاہی مہم کا جائزہ لیا اور مختلف گلیوں میں جا کر شہریوں کو غیر ضروری پانی جمع نہ کرنے اور گندگی کو ختم کر کے صاف ستھرا ماحول رکھنے کی افادیت سے آگاہ کیا۔