دینہ میں جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0

دینہ میں جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاجی مظاہرے میں لوگوں نے حکومت کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے دینہ مین چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران 220 ارب روپے کا مفت پٹرول اور 50 ارب روپے کی مفت بجلی عوام کے پیسوں کی خرچ کرتے ہیں کہاں گئے ووٹ مانگنے والے آج وہ چھپتے بھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دینہ کی عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا جانتے ہیں پاکستان کے اندر گیس کے ذخائر اور سستی بجلی پیدا ہوتی ہے مگر ان چوروں نے عوام کا خون نچوڑنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور ان کی جیبوں سے پیسے نکال کر اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ شہباز شریف کہتے تھے کہ عوام کو آٹا نہ ملا تو میں کپڑے بیچ کر دوں گا اور یہ بھی کہا تھا کہ پٹرول مہنگا ہو گا تو وزیراعظم چور ہو گا عوام ان کا بائیکاٹ کرے لوگ گھروں کا سامان بیچ کر اپنی عزتیں بچاتے پھر رہے ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ چوروں کوووٹ دیں گے تو ایسا ہی ہو گا چیئرمین سینٹ کے لان کے اندر 4 اے سی لگا کر بیٹھتا ہے آپ لوگ بکریاں، موٹرسائیکل اور دیگر اشیاء بیچ کر بجلی کا بل ادا کر رہے ہیں یہ لوگ آپ کو استعمال کرتے ہیں جب الیکشن آتا ہے یہ ٹولہ غریبوں کا آدمی بن کے سامنے آ جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ عوام نلکے کا پانی پیتے ہیں یہ منرل واٹر کا پانی پیے بغیر ان کا گزارا نہیں ہوتا ان کا بائیکاٹ کیا جائے اگر انقلاب لانا ہے تو ملک کا وزیر اعظم فیصل مسجد کے اندر بیٹھے گا پھر کوئی خرچہ نہیں ہو گا پھر نظام بدلے گا۔

ریلی سے حبیب رضا بٹ، چوہدری کامران ارشد ایڈووکیٹ، مظاہر الاسلام سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ آخر میں خصوصی دعا پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی نے کروائی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.