جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے چرچز اور قرآن و سنت ریسرچ اکیڈمی اکیڈمی کی ڈیوٹی چیک کی۔
ڈی پی او جہلم نے چرچز اور قرآن و سنت ریسرچ اکیڈمی کی ڈیوٹی خود چیک کر کے پولیس افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم کو بتایا گیا کہ جہلم پولیس کے چاک و چوبند افسران و جوان ضلع ہذا کے چرچز پر الرٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹرز سے شرکاء کو چیک کیا جارہا ہے، ایلیٹ فورس کے دستے اور محافظ اسکواڈ بھی گشت ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، شہریوں سے التماس ہے کہ مشکوک افراد یا سرگرمی کی اطلاع 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔