جہلم: جشن آزادی منانا زندہ قوموں کا شیوا ہے، جو قومیں اپنی آزادی کے ثمرات بھول جاتیں ہیں وہ تاریخ کے گوشوں میں گم ہو کر رہ جاتیں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فراز حسین نے جشن آزادی کے موقع پر اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایسی بڑی نعمت ہے جس کو نصیب ہوئی وہی اس کی قدر جانتا ہے، وگرنہ قید میں تو پنچھی دانہ تک کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے ، کیونکہ ہمارے بڑوں نے لہو دے کر آزادی حاصل کی ، حکمران نے مفادات کی خاطر وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، جس کی وجہ سے ملک معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہو چکا ہے۔
چوہدری فراز حسین نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لیکر ایک قوم بن کر آزادی اور اس ملک کو بچانا ہوگا، وگرنہ آنے والی نسلوں کو اس کے ثمرات تو دور کی بات پاکستان میں رہ کر بھی غلامی کی زندگی بسر کرنا پڑے گی ،جو کسی صورت قابل برداشت نہیں۔