جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، چوروں سمیت 7 ملزمان گرفتار، پولیس نے مال مسروقہ، منشیات اور اسلحہ برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے۔
ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کامران سے 1کلو 250گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سول لائنز پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی شناخت بلال،اختر،محمد علی اور آفتاب احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے 9 مسروقہ بیٹریاں برآمد کر لیں۔
ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم سمیت ایک ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کی شناخت زوہیب حسن اور عدیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزم زوہیب سے 20 لیٹر شراب اور ملزم عدیل سے 30بور پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم فخر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔