تیمور نواز جٹ کی میاں نواز شریف سے ملاقات، حلقہ پی پی 27 کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

لندن میں پنڈدادنخان کے ن لیگی بیرسٹر تیمور نواز جٹ کی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات، ملاقات میں ملکی اور حلقہ پی پی 27 کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ جالپ سے تعلق رکھنے والے سیاسی گھرانے کے چشم و چراغ باصلاحیت نوجوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان بیرسٹر چوہدری تیمور نواز جٹ نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے تفصیلی ملاقات کی۔


بیرسٹر تیمور نواز جٹ کی میاں نواز شریف سے ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔ ملاقات میں ملکی اور حلقہ پی پی 27 کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، میاں نواز شریف نے حلقہ پی پی 27 سے نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت امیدوار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر میاں نواز شریف نے گفتگو میں کہا کہ ماہ اکتوبر میں پاکستان واپس آکر دوبارہ ملاقات میں اگلے لائحہ عمل کا تعین کریں گے۔ انہوں نے تیمور نواز جٹ کو حلقہ میں اپنے عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان اور ضلع جہلم کے عوام کی بے لوث محبتیں ناقابل فراموش ہیں، پاکستان جاکر ضلع جہلم کے عوام کو میری طرف سے خلوص اور پیار سے بھرپور سلام پیش کیجئے گا۔

امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر تیمور نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے شفقت بھری ملاقات میں بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ میاں صاحب کو مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے ہرفیصلے کا احترام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میاں برادران اور حلقہ کے عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو قیادت اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.