نہر اپر جہلم سے نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد، 5 روز میں دو لاشیں برآمد، ایک سالہ بچہ لاپتہ

0

جہلم/ سرائے عالمگیر: نہر اپر جہلم سے نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد، 5 روزمیں سرائے عالمگیر نہر سے دو لڑکیوں کی نعشیں ملیں جبکہ ایک سالہ بچے کا لا پتہ ہونا معمہ بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نہر اپر جہلم راجر ریلوے پھاٹک کے قریب سے سٹی پولیس سرائے عالمگیر کو 26 سالہ نامعلوم لڑکی کی نعش ملی۔ لڑکی نے سبز رنگ کی شلوار قمیض اور کالے رنگ کے سینڈل پہن رکھے ہیں ۔

اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرائے عالمگیر غلام محمد گجر پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ریسکیو 1122 کے عملہ نے نعش نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر پہنچا دی۔

پانچ روز پہلے بھی 28 سالہ مریم شہزادی کی نعش ملی تھی جبکہ اس کے ایک سالہ بیٹے کا لا پتہ ہونا معمہ بن گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.