معروف صحافی صفر علی خان کے بھتیجے علی رضا خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

0

پنڈدادنخان: معروف صحافی صفر علی خان کے بھتیجے علی رضا خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ان کی شادی کی تقریبات محافظ ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ضیاء،چوہدری عثمان اشرف جوتانہ،محمد فاروق قریشی،خالد نعیم قریشی سمیت دوست احباب عزیز واقارب نے کی شرکت صفر علی خان سمیت دولہا دلہن کے خاندان کو مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادنخان سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی صفر علی خان کے بھتیجے علی رضا خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ان کی شادی کی تقریبات محافظ ٹاؤن لاہور ان کی رہائش گاہ پر جبکہ دعوت ولیمہ نجی میرج ہال لاہور میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ میں معروف ڈاکٹر پروفیسر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انیستھیزیا اینڈ آئی سی یو جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹر محمد اشرف ضیاء، معروف کاروباری شخصیت چوہدری عثمان اشرف جوتانہ، محمد فاروق قریشی، خالد نعیم قریشی،نائب صدر الیکٹرانک میڈیا پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان چوہدری قاسم علی آرائیں، محمد صادق شادباغ، افتخار حسین آڑہ، سمیر عباس، اسد علی خان، صفدر علی خان نواں گراں، زین اعظم سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.