سوہاوہ: چوہدری ثقلین نے کہا کہ چوہدری فرخ الطاف نے فواد چوہدری کو بلیک میل کر کے 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کیاتھا، اگر فوق شیر باز کے مقابلے میں لدھڑ خاندان سے چوہدری فرخ الطاف آتے ہیں تو پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کافی ہے، جیت فوق شیر باز کی ہوگی،اب عوام نہیں چاہتی تھی کہ راجہ یاورکمال کو ٹکٹ ملے۔
سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد ثقلین یوٹیوبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ عام الیکشن میں چوہدری فرخ الطاف نے فواد چوہدری کو بلیک میلنگ کرکے ٹکٹ حاصل کیاتھاکہ اگر ٹکٹ نہ دیاگیاتو میں آپکے مقابلے میں کھڑا ہوں گا اور ووٹیں توڑوں گا جس کی وجہ سے مجھے ٹکٹ نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی پچیس کا ٹکٹ فوق شیر باز کو ملاہے خوشی کی بات ہے اور اگر چوہدری فرخ الطاف انکے مقابلے میں آتے ہیں تو فوق شیرباز کو کامیابی حاصل ہوگی۔ انٹرویو اگر نہیں ہوا تو فوق شیرباز کی عمران خان سے کافی ملاقات ہوئی اور فواد چوہدری سیاست کا نام جہلم کی شان ہے جس کی وجہ سے عمران خان نے اچھافیصلہ کیااور انکو ٹکٹ دیا۔
چوہدری ثقلین نے مزید کہا کہ چوہدری فرخ الطاف نے ضلع ناظم کے دور میں ضلع بھر میں جھوٹے پرچے کرائے۔
ایک سوال میں کہا کہ راجہ یاورکمال ایک حادثاتی طور پر ایم پی اے بن گئے تھے، اب انکو چاہیے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں اور عمران خان کے فیصلے کو مانناچاہیے۔ راجہ یاورکمال کو اب حلقے کی عوام مسترد کرتی ہے، حلقے کی عوام کو میسج دیتاہوں کہ اگر الیکشن ہوتے ہیں تو اپ بھرپور کمپین کریں اور فوق شیرباز کو کامیاب کرائیں۔