دینہ میں چور متحرک، نامعلوم چور ایک اور دوکان کا صفایا کر گئے

0

دینہ: جی ٹی روڈ پر نامعلوم چور بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی 26 بیٹریاں لے اڑے، دینہ میں آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث تاجر حضرات پریشان، پولیس نے رپورٹ درج کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دینہ جی ٹی روڈ پر المکہ پلازہ میں واقع شاہد اقبال ولد محمد اقبال کی دوکان حافظ بیٹری سروس کے تالے توڑ کر دوکان میں پڑی نئی اور پرانی 26 بیٹریاں جن کی مالیت 5 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے لے کر فرار ہو گئے۔

دینہ میں آئے روز وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، موٹرسائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہری مختلف اذیت کا شکار ہونے لگے، شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.