ملک بھر کی طرح پنڈدادنخان میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

0

پنڈدادنخان: ملک بھر کی طرح پنڈدادنخان میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

پنڈدادنخان میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جعفریہ سے شبیہہ تعزیہ ذوالجناح علم اور دیگر شبیعات کے ساتھ برآمد ہو کر بابا چھتیاں والے دربار سے چھوٹے بڑے جلوسوں کو اپنے ساتھ شامل کرتے ہوئے مقررہ راستوں محلہ خیر شاہ گورنمنٹ ہائی سکول، علامہ اقبال پارک، چوک محمدیہ، نواز شہید چوک، کشمیر چوک، پیر مصطفیٰ قصر عمران محلہ جعفریاں سے ہوتے ہوئے کربلا شاہ کبیر کے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، پولیس کے مسلح اور چاک و چوبند دستے تعینات کیے گئے تھے۔ راستوں کی بلند عمارتوں پر سنائپر کو بھی تعینات کئے گئے۔ ریسکیو 1122 کی گاڑیاں اور ان کے اہلکار صبح ہی سے مرکزی جلوس کے ساتھ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں ریسکیو اور طبی امداد دینے کے لیے الرٹ رہے۔

محکمہ صحت کی طرف سے بھی طبی عملہ تعینات کیا گیا تھا جن کی جانب سے چوک محمدیہ کے قریب چار بیڈ کا مکمل میڈیکل یونٹ بھی قائم کیے گیا تھا جس میں ڈاکٹروں سمیت دیگر طبی علمہ ادویات سمیت تمام دن موجود رہا۔ واپڈا اہلکاروں کی گاڑیاں بھی جلوس کے ساتھ رہیں جو کہ راستے میں انے والی بجلی کی تاروں کو اونچا کرنے کے لیے بنائے گئے ساز و سامان سے لیس تھی اور بجلی سے متعلقہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے لائن سپریڈنٹ سمیت لائن مین بھی جلوس کے ساتھ سفر کرتے رہے۔

اس موقع پر رضاکار تنظیم کے رضاکاروں نے بھی دیگر محکموں کی پوری طرح معاونت کی سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے دیکھا جائے تو جہاں پولیس ملازمین تمام دن الرٹ رہے وہیں پر ڈی ایس پی تحصیل بھر میں اور ایس ایچ او پنڈدادنخان اپنے تھانے کی حدود میں عملے کی نگرانی کے لیے گشت پر موجود رہے اور گاہے بگاھے ہدایات بھی جاری کرتے رہے۔

سٹی انچارج پنڈدادنخان میں جلوس کی نگرانی کرتے رہے۔ شہر میں متعدد مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی کام لیا گیا، مرکزی جلوس کے برآمد ہونے سے پہلے جلوس کے دو کلومیٹر راستے کی مکمل سرچنگ کی گئی۔ مرکزی جلوس کے ساتھ شہر کی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔

شہر کے سماجی حلقوں کی جانب سے امن و امان امان کے قیام اور بامی روابط کے لیے کاوشیں کرنے والے تمام اداروں اور افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.