اگلے تین روز منگلا اور دریائے جہلم میں پانی کا اخراج تیز ہونے کا امکان

0

منگلا: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں میں منگلا، دریائے جہلم اور دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق تیز آ ندھی سے بجلی کے کھمبے، سولر پینلز، ہورڈنگز، اونچے درختوں اور زیر تعمیر عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے علاوہ گلوف اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو بارش کے دوران سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو فعال بنانے اور ممکنہ خطرے سے دوچار نشیبی علاقوں سے لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مطلوبہ ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھیں، سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی فوری بحالی کے لئے متعلقہ ادارے تیار رہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ صوبائی ادارے عوام کو متوقع صورتحال سے باخبر رکھنے کے لئے تمام میڈیا اور لوکل پلیٹ فارمز کے ذریعے تازہ معلومات فراہم کرتے رہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.