جہلم پولیس نے 3 گینگ کو گرفتار کر لیا، ساڑھے 22 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد

0

جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے ، اغواء ،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ ،ملزمان کی گرفتاری ، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔

کمیونٹی پولیسنگ ، بروقت انصاف کی فراہمی ، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی وخارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے ۔

گزشتہ ماہ کل 77 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 9 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ 48 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ جرائم برخلاف مال کے 274 مقدمات درج 58 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن سے 22 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لئے گئے۔

3گینگ گرفتار، مویشی چور گینگ کے 3 ملزمان گرفتار، ملزمان سے 6 بکریاں برآمد، موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ملزمان گرفتار، ملزمان سے 4 موٹر سائیکل برآمد، کیبل چور گینگ کے 11 ملزمان گرفتار، ملزمان سے کیبل تار مالیتی 11 لاکھ روپے برآمد، مقدمات منشیات 72 درج 73ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے چرس 28 کلو 384 گرام، ہیروئن 8 کلو 28 گرام، آئس 725 گرام اور شراب کی 258 بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ 3 شرابی بحالت نشہ گرفتار کر لیا گیا۔

مقدمات اسلحہ 47 درج 47 ملزمان گرفتار جن سے پسٹلز 28 عدد، کلاشنکوف 5 عدد، رائفل 8 عدد، گن 12 بور 5 عدد، ریوالور 1 عدد اور 501 روندز برآمد، قمار بازی کے 4 مقدمات درج 62 ملزمان گرفتار جن سے ریکوری قمار بازی رقم 50 ہزار 260 روپے، 13 عدد موبائل فونز، 12 عدد موٹر سائیکلز اور آلات قمار بازی برآمد کر لی گئی۔

جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔ چالان مکمل کی شرح 61 فیصد رہی۔ محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے 108 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 2287 چالان جس پر 8 لاکھ 89 ہزار 100 روپے کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 2 عدد لائسنس معطل اور 10 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔ پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں 3800 افراد نے استفادہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ شکایات سیل 198 سائلین کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.