گھروں اور عمارتوں میں ایک سے زائد بجلی کے میٹرز لگوانے والوں کی شامت آگئی

0

وفاقی حکومت نے سلیب سسٹم سے فائدہ اٹھانے کےلیے اپنے گھروں اورعمارتوں میں ایک سے زائد بجلی کے میٹرز نصب کرانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے اپنے ایک برقی پیغام میں کہا کہ وہ صارفین جو ایک اے سی کے ساتھ ماہانہ 301 سے 500 یونٹ دو اے سی کے ساتھ 501 سے 700 یونٹ اور تین اے سی کے ساتھ درجہ وار 701سے2500 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ۔ ان کے ٹیکسوں کے ساتھ بلز کی مالیت ان صارفین کے بلز سے کہیں کم ہے جو اے سی استعمال نہیں کرتے ۔ جو ایک سے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے زمرے میں آتے ہیں۔

سیکریٹری توانائی نے کہا ہے کہ ایک ہزار سے زائد یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں نے دگنے اور تگنے میٹر سسٹم نصب کر رکھے ہیں جس سے ایک مکان یا عمارت کا بل دو یا تین میں تقسیم ہو کر کم رہ جاتا ہے۔

راشد لنگڑیال نے مزید کہا کہ اس طرح ناجائز فائدہ اٹھانے والے صارفین کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

تا ہم آزاد ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد میٹرز کی اجازت ان عمارتوں کو دی گئی جہاں ایک سے زائد خاندان رہائش پذیر ہیں یا کرایہ پر اٹھائے گئے ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.