جہلم: کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہونے لگا

0

جہلم: کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہونے لگا۔

شہر سمیت ضلع بھر میں کم عمر بچے تیز ر فتا ر موٹر سائیکلیں چلا کرحادثات کا باعث بننے لگے ۔ٹریفک پولیس کی عدم توجہی کے باعث شہر کی سڑکوں اور بازاروں میں 12،14 سال کے بچے موٹر سائیکلیں و چنگ چی رکشے تیز رفتاری کیساتھ چلاتے دکھائی دیتے ہیں۔

اکثر بچوں کے موٹرسائیکل پر بیٹھ کر پاؤں زمین پر بھی نہیں پہنچتے مگر وہ تیز رفتاری کے باعث دیگر شہریوں کو بھی ہسپتال پہنچا نے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں و چنگ چی رکشے تھانوں میں بند کئے جائیں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.