سینئر صحافی یونس شہباز کے صاحبزادے نوجوان صحافی عدنان یونس رشتہ ازدوج میں منسلک

0

پنڈدادنخان: ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یونس شہباز کے صاحبزادے نوجوان صحافی عدنان یونس رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، دعوت ولیمہ میں ضلع بھر کے صحافیوں، وکلا، پولیس افسران سمیت ایل سی آئی کے افسران اور اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل یو نین آف جرنلسٹ راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر، جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب (ر) پنڈدادنخان،پروفیسرڈاکٹر یوسف نیئر ،سابق صدر بزرگ صحافی یوسف ناز، پروفیسر یعقوب فراز،شکیل شیراز ایڈوکیٹ سینئر نائب صدر بار ایسویسی ایشن کی بھتیجے اور معروف صحافی سلمان شہباز کے چھوٹے بھائی نوجوان صحافی عدنان یونس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، عدنان یونس کی رسم حنا کی پروقار تقریب میں ادبستان کے بانی معروف ادیب و گائیک اقدس ہاشمی، میڈیا کوآیڈنیٹر اکاش مغل نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب کا اہتمام سالٹ رینج میرج ہال میں کیا گیا، جس میں LCI کے پروڈکشن منیجر حمزہ اسماعیل ،پروڈکشن آفیسر چوہدری سلیم انجم، سابق چیئرمین مہر فاروق نذر کھیوڑہ ، سابق ناظم ڈاکٹر عابد صدیق ریحان کھیوڑہ، سابق چیئر مین ملک مصدق کھیوڑہ ،سابق چیئر مین ملک فیصل عباس کھیوڑہ ، سابق چیئرمین پنڈدادنخان چوہدری یامین باگڑی، حاجی عبدالغفور سابق ناظم ساووال، ملک خالد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان، اسسٹنٹ چیف آفیسرحاجی سلیمان کھوکھر ،ملک امین، سینئر صحافی ملک ظہیر اعوان، سینئر صحافی حکیم سید اختر علی شاہ بخاری،تحصیل پریس کلب صدراختر آرائیں ، سید اسد بخاری،سینئر صحافی نور حسین چغتائی، سینئر صحافی شجاع لنگاہ ،ملک عامر کرامت ،ملک جاوید، شاہد بٹ سینئر صحافی عابد قریشی، بابراعوان چوہدری رفیق، سمیت صحافیو ں ،وکلا ،پولیس افسران اور سیاسی سماجی شخصیات معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یونس شہباز کے صاحبزادے نوجوان صحافی عدنان یونس کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.