سوہاوہ میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او اور ہیڈ کانسٹیبل زخمی، 3 ڈاکو گرفتار

0

سوہاوہ میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او اور ہیڈ کانسٹیبل کھائی میں گر کر زخمی، پولیس نے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے علاقہ بکڑالہ میں ڈکیتی کی نیت سے موجود ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، سوہاوہ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے موجود 3 ملزمان اورنگزیب ، شاہ زیب اور ابو سفیان کو مناسب حکمت عملی سے گرفتار کر کے ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔


چوتھا ملزم مبین گرفتاری سے بچنے کےلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم مبین کی گرفتاری کے لئے پیچھا کرتے ہوئے ایس ایچ او سوہاوہ عثمان تصدق اور ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیق کھائی میں گرنے سے زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او سوہاو ہ عثمان تصدق اور اور ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیق کی عیادت کی اور ڈی ایس پی سوہاوہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا، قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سوہاوہ ، ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیق اور پولیس ٹیموں کو بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرنے ا ور گرفتار کرنے پر شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.