جہلم: ماہِ صیام کے اختتام کے بعد بھی پر چون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ نہ تھم سکا، پھل اور سبزیوں کے من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے، رکاری نرخ نامے مذاق بن کر رہ گئے۔
پرچون سطح پر ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول64 کی بجائے 80 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا ، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 60 کی بجائے 70، پیاز درجہ اول 62 کی بجائے80 روپے، پیاز درجہ دوم 60 کی بجائے 70 ، ٹماٹر درجہ اول 40 کی بجائے 60 روپے ، ٹماٹر درجہ دوم38 کی بجائے 50 ، لہسن دیسی 150 کی بجائے 240 روپے تک فروخت کی گئی۔
لہسن چائنہ 320 کی بجائے 390، ادرک تھائی لینڈ640 کی بجائے 740 روپے، کھیرا فارمی40 کی بجائے50 روپے، بینگن 40 کی بجائے 60 ، بند گو بھی 30 کی بجائے 50، پھول گوبھی 60 کی بجائے 80 روپے، شملہ مرچ55 کی بجائے 70 روپے فی کلو تک فروخت کی گئی۔
پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول300 کی بجائے 350 ، کیلا درجن 200 کی بجائے250 ، امرود135 کی بجائے 170 ، خربوزہ 65 کلو کی بجائے 80 روپے کلو، تربوزہ 32 روپے فی کلو کی بجائے 40 روپے فی کلو، اسٹابری 180 کی بجائے 200 روپے تک فروخت کی گئی۔