ملک بھر کی طرح تحصیل دینہ میں بھی یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

0

دینہ میں دس محرم یوم عاشور پر مختلف مقامات سے برآمد ہونے والے جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئے، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے،ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم دن بھر جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کرتے رہے، ایس ایچ او تھانہ دینہ اور منگلا اپنی نفری کے ہمراہ 24گھنٹے چوکس رہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح دینہ کے تاریخی قلعہ روہتاس، ہڈالہ سیداں، شیخوپورہ اسد آباد اور دیگر علاقوں میں دسویں محرم یوم عاشور کے روز حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی بے مثال قربانی کی یاد میں برآمد ہونے والے جلوس مغرب کے وقت پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے۔ قلعہ روہتاس اور شیخوپورہ میں مختلف مقاما ت سے جلوس اکھٹے ہوئے۔

عاشور کے موقع پر ذوالجناح کو سجایا گیا تھا اور عزاداروں کی طرف سے زنجیر زنی کی گئی،جلوسوں میں عوام نے کثیر تعداد نے شرکت کی، جلوس کے تمام تر راستوں پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے اور موبائل سروس معطل رہی۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ دن بھر جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔ ریسکیو 1122کی طرف سے خصوصی کیمپ قائم کئے گئے تھے اس کے علاوہ واپڈا سمیت دیگر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں۔ ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ایس ایچ او تھانہ منگلا بھی اپنی بھاری نفری کے ہمراہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے جلوسوں کے ساتھ ساتھ رہے۔

یوم عاشور کے موقع پر ریسکیو 1122کی جانب سے قلعہ روہتاس اور شیخوپورہ میں طبی کیمپ قائم کئے گئے تھے جن میں زخمی ہونیوالے سینکڑوں عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ متعدد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو 1122کی گاڑیاں جلوسوں کے ساتھ ساتھ موجود رہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.