سب نے دیکھ لیا کہ ضلع جہلم میں کتنے افراد احتجاج کے لئے باہر نکلے۔ راجہ یاور کمال

0

سوہاوہ: راجہ یاور کمال سابق ایم پی اے نے یونین کونسل نگیال کا تفصیلی دورہ کیا، دورہ کے دوران تتروٹ میں راجہ وحید کے والد کے انتقال اور بڑاگواہ میں عمران شاہ کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیساتھ اظہار افسوس کیا۔

بعد ازاں سلحال گاؤں میں محمدحسین کے بیٹے محمد عقیل کی شادی کی تقریب میں بھی خصوصی شرکت کی، دلہا کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔

اس موقع پر راجہ یاور کمال نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ الیکشن نہیں ہوئے اور سب نے دیکھ لیا کہ ضلع جہلم میں کتنے افراد احتجاج کیلئے باہر نکلے، بہت جلد جو ان کے ساتھ ہیں وہ بھی چھوڑ جائیں گے۔ حلقے کی عوام کا بھروپور ساتھ ہے ان کا مشکور ہوں۔

راجہ یاور کمال کے ہمراہ راجہ معروف عابد، راجہ رؤف کیانی، راجہ ضیاء اللہ، ماسٹر قیوم، ماسٹر ظفر اقبال، راجہ حاجی عارف، راجہ رجب، ساجد مغل، سینئر ہیڈ ماسٹر ریٹائر انور کیانی، صوبیدار مظہر، قیوم بٹ، راجہ ریاض، راجہ عرفان، راجہ مبشر، راجہ عبیداللہ اور عاصم بٹ بھی موجود تھے۔

تمام افراد نے راجہ یاورکمال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ جب بھی الیکشن ہوئے کامیابی حاصل ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.