حلقہ این اے 67 کے ضمنی انتخابات کی گہما گہمی شروع ہو گئیں

0

جہلم: قومی اسمبلی حلقہ این اے 67 کے ضمنی انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوگئی، این اے 67 کے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرنے شروع کر رکھے ہیں اور کاغذات وصولی کی آخری تاریخ 8 فروری ہے۔

جہلم کے حلقہ این اے 67 میں امیدواروں نے باضابطہ عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے، کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد انتخابی مہم کے سلسلہ میں ملاقاتیں، میل جول کا سلسلہ بڑھ جائے گا۔

اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی کو میدان میں اتارا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے اربوں روپے کے منصوبے شروع کروا رکھے ہیں جس کی وجہ سے عوام کا رجحان ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کی طرف ہے تاہم اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.