جہلم: المرکز روڈ پر نامعلوم چوروں نے ائیر کنڈیشنز کے آؤٹر چوری کرنے شروع کر دیئے

0

جہلم: تھانہ سٹی کے علاقہ المرکز روڈ پر نامعلوم چوروں نے ائیر کنڈیشنز کے آؤٹر چوری کرنے شروع کر دیئے، دکاندار پریشان ، دکانداروں کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ المرکز روڈ پر قائم دکانوں ، مارکیٹوں میں نصب ایئر کنڈیشنزکے آؤٹرمیں نصب کمپریسرز چوری کرنے شروع کر رکھے ہیں جس کیوجہ سے دکانداروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

دکانداروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاکھوں روپے کی لاگت سے پولیس نے سیف سٹی کیمرے نصب کئے تاکہ چوری ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں کے ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑا جائیگا،لیکن لاکھوں روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے باوجود سی سی ٹی وی کیمرے فعال نہیں ہو سکے اور نہ ہی سیف سیٹی پراجیکٹ کارآمد ثابت ہو سکا ہے ۔

شہر کے دکانداروں نے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی ، ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ ائیر کنڈیشنز کے آؤٹر کے کمپریسر اتارنے والے چوروں کو گرفتار کیا جائے اور سیف سیٹی کیمروں کو فعال بنایا جائے تاکہ سٹریٹ کرائم ، چوری ڈکیتی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.