ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ، ہسپتال انتظامیہ سے تفصیلی میٹنگ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، ہسپتال انتظامیہ سے تفصیلی میٹنگ، انتظامیہ نے مشینری اور سٹاف کی کمی کو بڑا مسئلہ قرار دیا، ڈپٹی کمشنر کا اعلی حکام سے رابطے کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ صحت کے حکام اور ہسپتال عملہ کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ہسپتال انتظامیہ کو سٹاف اور مشینری سمیت تمام مسائل کو جلداز جلد دور کرنے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے رابطہ کرکے جلد ایکشن کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.