گندم سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخ پر فروخت نہیں کی جا رہی۔ عوامی حلقے

0

پڑی درویزہ: گندم سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخ پر فروخت نہیں کی جا رہی، عوامی حلقوں کی طرف سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی سرکاری طور گندم کی 3900 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کی گئی ہے ۔ اس کے بر عکس شہر و دیہات میں کم آمدنی والے ملازمین یا غیر زراعت پیشہ عوام کو گندم پیدا کرنے والے زمین مالکان /کسان 4500 روپے فی 40 کلو گرام ریٹ تک میں فروخت کر رہے ہیں ۔ ان بھاری قیمتوں کی وجہ سے یومیہ مزدور ، کم آمدنی والے ملازمین اور غیر زراعت پیشہ عوام سخت متاثر ہو رہے ہیں ۔ پہلے ہی عوام مہنگائی کے طوفان میں دبے ہوئے ہیں ۔

اس صورت حال کے پیش نظر عوامی سماجی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات جاری کریں کہ وہ از خود متحرک ہو کر زمینداروں اور کسانوں کو پابند کریں کہ وہ سرکاری نرخ 3900 روپے فی 40 کلو گرام گندم فروخت کر نے کی پابندی کریں تا کہ کم آمدنی والے عوام کی اکثریت سرکاری قیمت پر گندم خرید سکیں۔

ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو اختیارات دیے جائیں کہ جو زمیندار یا کسان گندم سرکاری نرخوں پر فروخت نہیں کرتے ان کے کے خلاف قانونی کاروائی کر سکیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.